7 اکتوبر، 2024، 9:35 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85620957
T T
0 Persons

لیبلز

ابوعبیدہ:دشمن کے خلاف تھکادینے والی دردناک جنگ جاری رکھیں گے

تہران – ارنا – القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ جب تک دشمن کی جارحیت جاری ہے ، ہم اس  کے خلاف تھکادینے والی دردناک جنگ جاری رکھیں گے

ارنا کے مطابق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کر ترجمان ابوعبیدہ نے آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر کہا ہے کہ  مسجد الاقصی کے خلاف مسلسل جارحیت، غیرقانونی صیہونی کالونیوں کی توسیع، اور فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی پامالی میں شدت آجانے کے بعد ہم نے اس حکومت کے پیکر پر کاری انسدادی وار لگائے۔

  انھوں نے کہا کہ قریبی ملکوں کی جانب سے تنہا چھوڑدیئے جانے، اور ان ملکوں پر حکمفرما حکام کی بزدلی نیز دشمن کے ساتھ ان کی مشارکت نیز غاصب صیہونی افواج کے تشدد میں اضافے کے باوجود فلسطینی عوام نے مثالی پائیداری اور استقامت سے کام لیا۔

 ابو عبیدہ نے کہا کہ لبنان، عراق اور یمن سے ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین کی فضاؤں میں آتے ہیں اور صیہونی دشمن کے اہم مراکز کو نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کی دفاعی اور سیکورٹی کی توانائیاں کمزور ہوگئی ہیں۔

حماس کے فوجی بازور القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کوپہنچنے والے سنگین اقتصادی اور فوجی نقصانات کے نتیجے میں اس حکومت کا توازن بگڑگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  جب تک دشمن کی جارجیت اور جنگ جاری رہے گی ہم بھی اس کے خلاف دردناک اور  تھکادینے والی مزاحمت اور جنگ جاری  رکھیں گے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ دہشت گردی فلسطین کی تحریک آزادی اور استقامت کو ہرگز نہیں روک سکتی ۔  

انھوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی سے  یہ ممکن ہوتا تو جنین میں شہید عزالدین قسام کی شہادت کے بعد غاصب صیہونیوں کے خلاف استقامتی تحریک رک گئی ہوتی۔  

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غاصب صیہونی  حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے ایک سال کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق 1 اور آپریشن وعدہ صادق 2 انجام دیئے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت نے صیہونی دشمن کی دفاعی اور انٹیلیجنس توانائیاں کمزور کردی ہیں اور اس حکومت کو سنگین اقتصادی نقصانات پہنچے ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطیں سے فرار اور مہاجرت کی لہر مسلط کردی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .